شاہراہ پاکستان کے فلائی اوورز کے فنڈز جاری ہوچکے ہیں ہاشم زیدی

تعمیرات میں حائل رکاوٹیں دور کرکے فلائی اوورز کو جلد سے جلد مکمل کرلیا جائیگا.


Staff Reporter May 20, 2013
فلائی اوورز مکمل ہونے سے ٹریفک کے مسائل حل ہوجائینگے،ایڈمنسٹریٹر کی گفتگو. فوٹو: فائل

لاہور: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ شاہراہ پاکستان پر بننے والے فلائی اوورز کے لیے حکومت سندھ نے فنڈز جاری کردیے ہیں اور تعمیراتی کاموں میں حائل رکاوٹوں کو بھی دور کرلیا گیا ہے۔

امید ہے کہ ان فلائی اوورز کو جلد سے جلد مکمل کرلیا جائے گا یہ بات انھوں نے شاہراہ پاکستان پر تعمیر ہونے والے چاروں فلائی اوورز کے دورے کے موقع پر کہی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے فلائی اوورز تعمیرکرنے والے کنٹریکٹرز کو یقین دلایا کہ فلائی اوورز کے فنڈز کے چوتھے کوارٹر کے لیے کوششیں جاری ہیں اور حکومت سندھ سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو فنڈز ملتے ہی مزید رقم انھیں فراہم کی جائے گی،انھوں نے کہا کہ واٹر پمپ، عائشہ منزل، ڈاکخانہ اور تین ہٹی پر بننے والے فلائی اوورز کی تعمیر سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔



ایڈمنسٹریٹر کراچی نے ڈاکخانہ چورنگی اور تین ہٹی کے دورے کے موقع پر متعلقہ عملے اور انجینئرز سے تعمیراتی منصوبے پر کام کی رفتار کے حوالے سے معلومات حاصل کیں،انھوں نے کہا کہ فلائی اوور کی تعمیر میں معیار کا خصوصی خیال رکھا جائے،اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس بات کا پورا خیال رکھا جارہا ہے کہ منصوبوں کے اطراف ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ فلائی اوورز کی تکمیل کے بعد مارٹن روڈ ، لیاقت آباد، لسبیلہ، پی آئی بی کالونی، ناظم آباد، عزیزآباد، انچولی، کریم آباد اور سپر ہائی وے جانے والی ٹریفک کو قابل ذکر سہولت میسر آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں