ایشین گیمز طارق علی مارشل آرٹ ریفری کے فرائض انجام دیں گے

طارق علی پاکستان مارشل آرٹ کی فیلڈ میں متعدد عالمی مقابلوں میں ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں


Sports Reporter August 15, 2018
ایشین گیمز، طارق علی مارشل آرٹ ریفری کے فرائض انجام دیں گے فوٹو؛ فائل

پاکستان سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشل جوجٹسو مارشل آرٹ کے ریفری طارق علی کو جوجٹسو ایسوسی ایشین فیڈریشن کی جانب سے ایشین گیمز میں بطور ریفری خدمات سر انجام دینے کیلیے طلب کرلیا گیا۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی جوجٹسو ریفری جج کی اس سطح پر ہونے والے ایونٹ کنڈکٹ کرنے کے لیے خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

طارق علی پاکستان مارشل آرٹ کی فیلڈ میں واحد ریفری جج ہیں جو متعدد عالمی مقابلوں میں ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں، ان میں انٹرنیشنل چیمپئن شپس، ایشین بیج گیمز اور انڈور مارشل آرٹس گیمز بھی شامل ہیں۔