میری ذاتی رائے میں الطاف حسین کے بیان کا نوٹس لیا جانا چاہئے نگراں وزیراطلاعات

نگراں حکومت کی جانب سےتقرریوں اور تبادلوں پر وضاحت آ چکی ہے، مینڈیٹ سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کیا، عارف نظامی


Online/ May 20, 2013
بجلی كی طلب ورسد كے درمیان فرق کو دور كرنے كے لئے كوشش کررہے ہیں، عارف نظامی فوٹو: فائل

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات عارف نظامی نے کہا ہے کہ ان کی ذاتی رائے ہے کہ الطاف حسین کے پاکستان توڑنے کے بیان کا نوٹس لیا جانا چاہئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عارف نظامی نے کہا کہ نگراں حکومت کی جانب سے تقرریوں اور تبادلوں کے مسئلے پروضاحت آ چکی ہے اورہم نے مینڈیٹ سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اليكشن كميشن كے كامياب اميدواروں كے نوٹی فكيشن كے بعد قومی اسمبلی كا اجلاس بلانا صدر پاكستان کا صوابدیدی اختیار ہے اور امید ہے کہ صدر پاكستان قومی اسمبلی كا اجلاس جلد بلائيں گے۔

عارف نظامی کا کہنا تھا کہ بجلی كی طلب ورسد كے درمیان فرق کو دور كرنے كے لئے كوشش کررہے ہیں، الیکشن کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی لیکن گرمیوں کا سلسلہ بڑھتے ہی بجلی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، امید ہے کہ نئی آنے والی حکومت اس پر کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی ہوتے ہی نگراں حکومت ایک دن بھی زیادہ حکومت میں نہیں رہے گی، وفاقی بجٹ وقت پر آئے گا اور مستقبل کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار ان دنوں بجٹ کی تیاری میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں