اپنی خوبصورتی کے بارے میں تعریف اچھی نہیں لگتی دیپکا پڈوکون

دپیکا پڈوکون کو انتہائی پسندیدہ خواتین 2012 کی فہرست میں اول نمبر ملا۔


Net News May 20, 2013
دپیکا پڈوکون کو انتہائی پسندیدہ خواتین 2012 کی فہرست میں اول نمبر ملا۔ فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکار دیپکا پڈوکون نے کہا ہے کہ انھیں اپنی خوبصورتی کے بارے میں تعریف اچھی نہیں لگتی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دپیکا پڈوکون جنھیں انتہائی پسندیدہ خواتین 2012 کی فہرست میں اول نمبر ملا، نے کہاکہ وہ تعریف پسند نہیں کرتی اور ان کے نزدیک خوبصورتی تاحیات نہیں رہتی۔

اس لیے انھیں اپنی خوبصورتی کی تعریف بارے سننا اچھا نہیں لگتا۔ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ان کی اداکاری اور ان کی شخصیت کو سراہیں نہ کہ ان کی خوبصورتی کے پل باندھتے ہیں۔ اداکارہ نے کہاکہ وہ آئندہ بھی محنت سے کام جاری رکھیں گی اور مداحوں کو محظوظ کرتی رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں