ٹائی راڈ کھلنے سے پک اپ الٹ گئی مزدورجاں بحق

ڈرائیور سمیت 6افراد شدید زخمی،حادثہ نواب شاہ سانگھڑ روڈ پر پیش آیا


Nama Nigar/Nama Nigar May 21, 2013
مرغیوں سے لدی ہوئی یہ گاڑی نواب شاہ جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا۔ فوٹو: فائل

شاہ پور چاکر کے قریب نواب شاہ سانگھڑ روڈ پر جمڑاؤ کینال کے قریب مرغیوں سے لدی ہوئی مزدا گاڑی ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک مزدور انور خاصخیلی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور سمیت 16افراد شدید زخمی ہوگئے اور بڑی تعداد میں مرغیاں بھی مر گئیں۔

مرغیوں سے لدی ہوئی یہ گاڑی نواب شاہ جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آگیا۔ متوفی انورخاصخیلی کی لاش اور زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر شاہ پور چاکر لایا گیا۔



متوفی کا تعلق دوڑ سے بتایا جاتا ہے۔ ورثا لاش کو پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی اپنے آبائی گاؤں لے گئے جبکہ بلال،اختر،کالو اور دیگر زخمیوں کو رورل ہیلتھ سینٹر میں علاج کے لیے داخل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کر لیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں