اپوزیشن سرگرم؛ پی پی حکومت کیلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

وکیل راؤ  جمعـء 17 اگست 2018
محکموں کی کارکردگی پرعارف جتوئی، نصرت سحر اورخرم شیرزمان نے سوالات جمع کرائے۔ فوٹو: فائل

محکموں کی کارکردگی پرعارف جتوئی، نصرت سحر اورخرم شیرزمان نے سوالات جمع کرائے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے پیپلزپارٹی کی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے عملی طور پر کام کا آغاز کردیا۔

سندھ اسمبلی کے نومنتخب اپوزیشن ارکان نے اسمبلی کا ریگولر سیشن شروع ہونے سے قبل ہی اسمبلی بزنس جمع کراکے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے اپوزیشن کے 3 ارکان عارف مصطفی جتوئی، نصرت سحر عباسی اور خرم شیر زمان نے 4500 کے لگ بھگ سوالات سندھ اسمبلی کے شعبہ سوالات میں جمع کرادیے جس میں سے کئی سوالات منظور کرلیے گئے ہیں اور یہ سوالات سندھ اسمبلی کے آئندہ آنے والے سیشنز میں وقفہ سوالات کے دوران پوچھے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔