ڈیم فنڈ میں 86 کروڑ 18 لاکھ روپے کے عطیات جمع

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 17 اگست 2018
زیادہ رقم براہ راست اکاؤنٹس میں جمع ہوئی، ایس ایم ایس کے ذریعے4 کروڑ وصول۔ فوٹو: فائل

زیادہ رقم براہ راست اکاؤنٹس میں جمع ہوئی، ایس ایم ایس کے ذریعے4 کروڑ وصول۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمندڈیموں کی تعمیر کے لیے قائم کردہ فنڈ میںاندرون اور بیرون ملک سے عطیات دینے کا سلسلہ جاری ہے تاہم مجموعی طور پر ڈیم فنڈمیں اب تک تقریباً 86کروڑ 18 لاکھ روپے کے عطیات جمع ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمارکے مطابق 13اگست کو2کروڑ 20لاکھ روپے سے زائد عطیات فنڈ میں موصول ہوئے، اسی طرح  9 اگست کو 8کروڑ 74لاکھ روپے، 8اگست کو 6کروڑ 34لاکھ روپے اورچھ گست کو 4کروڑ 49 لاکھ روپے جمع ہوئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے دیامر، بھاشا اورمہمندڈیم فنڈ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے 69لاکھ سے زائدرقوم جمع کرائی گئیں جبکہ ملک کے اندرسے مجموعی طورپر85کروڑ 48لاکھ روپے جمع کیے جا چکے ہیں۔

اندرون ملک سے 3 کروڑ 91لاکھ روپے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے وصول ہوئے،دوکروڑ 6لاکھ روپے انٹربینک ٹرانسفر سروس کے ذریعے جبکہ77کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد رقم مختلف بینکوں میں جمع کروائی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔