بھارتی صنعتکار امبانی نے نواز شریف کی جان بچائی بی جے پی رہنما کا دعویٰ

مبانی نے امریکی صدربل کلنٹن سے نوازشریف کی جان بچانے کی درخواست کی


Online May 21, 2013
مبانی نے امریکی صدربل کلنٹن سے نوازشریف کی جان بچانے کی درخواست کی فوٹو : فائل

بھارتیہ جنتاپارٹی کے سابق صدرنتن گڑکاری نے دعویٰ کیاہے کہ1999میں جب نواز شریف کی حکومت کاتختہ الٹ دیاگیااورجنرل پرویزمشرف کی طرف سے انہیں معزول کیاگیا تو بھارت کے معروف صنعتکاردہیروبھائی امبانی نے مداخلت کرکے نوازشریف کی جان بچائی۔

امبانی نے امریکی صدربل کلنٹن سے نوازشریف کی جان بچانے کی درخواست کی کہ وہ انکے اہم دوست ہیں کسی بھی سنیئربھارتی سیاستدان کی طرف سے پہلی بارایسا دعوی سامنے آیاہے رپورٹ کے مطابق گڑ کاری کاکہناتھاکہ امبانی نے کلنٹن کے دورہ بھارت کے دوران مارچ 2000میں ممبئی میں ایک ملاقات میں ان سے درخواست کی تھی اس وقت اٹل بہاری واجپائی بھارت کے وزیر اعظم تھے۔

ممبئی اسٹاک ایکسچینج میں ایک رسمی تقریب میں کلنٹن اوران کے وفدکیلئے تقریب کاانعقادکیاگیا تقریب کا اہتمام مہارا شٹرقانون سازکونسل کے حزب اختلاف کے اس وقت کے رہنماگڑ کاری نے کیاتھااس پروگرام سے قبل دہیروبھائی امبانی نے کلنٹن سے ملاقات میں درخواست کی کہ وہ مشرف کے ساتھ اپنے اچھے تعلقات کواستعمال کریں اورنوازشریف کی جان بچائیں انہیں یہ خدشہ تھاکہ مشرف نوازشریف سے چھٹکاراحاصل کرینگے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں