ناصر بیٹ کا کاروبار نہیں کرتے بلکہ یہ فکسنگ کا کوڈ ورڈ تھا تفضل رضوی

ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا ماسٹر مائنڈ کہا جاسکتا ہے، قانونی مشیر پی سی بی


Sports Reporter August 18, 2018
ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا ماسٹر مائنڈ کہا جاسکتا ہے، قانونی مشیر پی سی بی۔ فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے قانونی مشیر تفضل رضوی نے کہا ہے کہ ناصر جمشید بیٹ کا کاروبار نہیں کرتے بلکہ فکسنگ کے لیے یہ ان کا کوڈ ورڈ تھا۔

تفضل رضوی نے کہا ہے کہ ناصر جمشید بیٹ کا کاروبار نہیں کرتے بلکہ فکسنگ کے لیے یہ ان کا کوڈ ورڈ تھا جو وہ کرکٹر کے لیے استعمال کرتے تھے۔ کیس کا فیصلہ ہوگیا، اب ناصر جمشید بیٹس کی خرید و فروخت کا کام کر سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ناصر جمشید کو اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کا ماسٹر مائنڈ کہا جاسکتا ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے دائرہ اختیار میں آنے والے افراد میں وہ ہی فکسنگ کے سب سے زیادہ اہم کردار تھے۔