منتخب وزیراعظم عمران خان کی زندگی میں 22 کا ہندسہ اہمیت کا حامل

ایکسپریس رپورٹ  ہفتہ 18 اگست 2018
عمران خان 1992 میں جب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے تو پاکستان نے 22 رنز سے فتح حاصل کرکے ورلڈ کپ جیتا تھا۔  فوٹو : فائل

عمران خان 1992 میں جب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے تو پاکستان نے 22 رنز سے فتح حاصل کرکے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: منتخب وزیراعظم عمران خان کی زندگی میں 22 کا ہندسہ اہمیت کا حامل ٹھہرا۔

عمران خان 1992 میں جب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان تھے تو پاکستان نے 22 رنز سے فتح حاصل کرکے ورلڈ کپ جیتا تھا۔ پھر 1996میں عمران خان نے سیاست میں آکر جدوجہد کا آغاز کیا اور 22 سال کی جدوجہد کے بعد ملک کے 22 ویں اور22 کروڑعوام کے وزیراعظم بنے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔