امریکا کی طرف سے عائد مزید پابندیوں کابھی جواب دیا جائے گا، ترک وزیر تجارت

خبر ایجنسی  اتوار 19 اگست 2018
ترکی نے پہلے بھی امریکی پابندیوں کا عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قوانین کے مطابق جواب دیا ہے، ترک وزیر۔ فوٹو: فائل

ترکی نے پہلے بھی امریکی پابندیوں کا عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قوانین کے مطابق جواب دیا ہے، ترک وزیر۔ فوٹو: فائل

استنبول: ترک وزیر تجارت نے کہا ہے کہ امریکا کی طرف سے عائد مزید پابندیوں کا بھی جواب دیا جائے گا۔

سرکاری خبر رساں ادارے نے وزیر تجارت روحسار بیک جان کے حوالے سے بتایا کہ ترکی نے پہلے بھی امریکی پابندیوں کا عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قوانین کے مطابق جواب دیا ہے اور وہ آئندہ بھی ایسا ہی کرے گا۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی میں دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار امریکی پاسٹر کو ’’یرغمال‘‘ قرار دیتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ ان کو رہا نہ کرنے کی صورت میں ترکی پر مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

درایں اثنا امریکی وزیر خارجہ سٹیون منچن نے بھی ترکی کے خلاف مزید اقتصادی پابندیوں کا عندیہ دیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔