عراق میں اسلحہ گودام میں بم دھماکے 15افراد جاں بحق

دھماکے الحشد ملیشیا کے الشریعہ روڈ پرواقع الکفیل بریگیڈہیڈکواٹرکے گودام میں ہوئے،


خبر ایجنسی August 19, 2018
دھماکے الحشد ملیشیا کے الشریعہ روڈ پرواقع الکفیل بریگیڈہیڈکواٹرکے گودام میں ہوئے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

عراق کے تاریخی شہر کربلا میں الحشد ملیشیا کے اسلحہ گودام میں بم دھماکوں سے 15افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے تاریخی شہر کربلا میں الحشد ملیشیا کے ایک اسلحہ گودام میں جمعے کو ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

الحشد ملیشیا کے ماتحت العباس بریگیڈ نے بتایا کہ الکفیل بریگیڈ ہیڈکوارٹرز میں الشریعہ روڈ پر واقع ایک گودام میں جمعہ کے روز دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 12سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکوں کے بعد جائے وقوع کے اوپر بغیر پائلٹ کے 2 ڈرون طیاروں کو اڑتے بھی دیکھا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے