انتخابات میں شکست پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر بھی مستعفی

پارٹی معاملات چلانے میں چندافرادکی مداخلت رہی،غلط پالیسیوں کے باعث انتخابات ہارے


Online May 22, 2013
بلاول بھٹواورشریک چیئرمین کواستعفیٰ بھجوادیا، میرصادق عمرانی کی صحافیوں سے گفتگو فوٹو: فائل

پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدرمیر صادق عمرانی نے 11مئی کے انتخابات میں پارٹی کی مکمل شکست کے بعد پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

یہ بات انھوں نے منگل کو صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے بتائی۔انھوں نے کہا کہ انھوں نے استعفے کا خط پارٹی کے مرکزی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو بھجواد دیا ہے جس میں انھوں نے واضح کیاہے کہ صوبے میں پارٹی معالات چلانے میں چند افراد کی ہمیشہ مداخلت رہی ہے،حقیقی کارکنوں کو مکمل طور پرنظر انداز کیاگیا انکی آواز کو کبھی بھی نہیںسنا گیا بلوچستان کے بارے میں پارٹی کے ذمے داروں کی غلط پالیسیاں رہیں جس کے اثرات انتخابات پر پڑے ،حلقہ پی بی28کے انتخابی نتائج کو تبدیل کیا گیا۔



21پولنگ اسٹیشنوں پرمسلح افراد ووٹ ڈالنے میں رکاوٹ بنے رہے 2پولنگ اسٹیشنوں کو بم سے اڑادیا گیا3 پولنگ اسٹیشنوں پر میزائل فائر کیے گئے 20سے زائد پی پی ووٹرز قتل اورکارکنوں پر حملے کیے گئے جن کی ایف آئی آرز مختلف تھانوں میں درج ہیں عبدالغفور نامی ایک کارکن کو ڈیرہ مراد جمالی میں سرعام قتل کیا گیا، 90فیصد خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم رکھا گیابے نظیر بھٹو سے 33سالہ وابستگی رہی ہے انکے مشن کوجاری رکھوں گا۔چونکہ بلوچستان میں شفاف انتخابات نہیں ہوئے ان تمام حالات میں بحیثیت صوبائی صدر مزید ذمے داریاں انجام نہیں دے سکتا ہوں لہذا پارٹی عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں