اسٹیبلشمنٹ کی اندازوں سے زیادہ جیت پر کھلبلی مچی ہے منور حسن

فضل الرحمن کا بیان بچکانہ ہے، عمران صحت یاب ہو جائیں تومشترکہ ایجنڈے کا اعلان کرینگے.


Numaindgan Express May 22, 2013
کراچی اور حیدرآباد میں دوبارہ انتخابات کے اعلان تک احتجاج جاری رہیگا،کوٹ مومن میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اپنے اندازوں سے زیادہ جیت گئی ہے اور اب اندر ہی اندرکھلبلی مچی ہوئی ہے کہ اس مینڈیٹ کوکس طرح ہینڈل کیا جائے۔

پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے5 سال تک جو بویا وہی کاٹا ہے، فاٹا اور کراچی میں جماعت اسلامی کے مینڈیٹ کو چرایا گیا، فاٹا میں تمام بیلٹ بکس فوج اٹھا کر لے گئی، حالیہ انتخابات نے1977 کی دھاندلی کو بھی مات دیدی ہے، کراچی اور حیدرآباد میں دوبارہ انتخابات کے انعقاد کے سوا کوئی چارہ نہیں، ایم کیوایم کے جعلی مینڈیٹ کوکوئی بھی تسلیم نہیں کرسکتا، عمران خان صحت یاب ہو جائیں تو مشترکہ ایجنڈے کا اعلان کرینگے۔



انھوں نے امیر جماعت اسلامی ضلع سرگودھا زبیر گوندل کے سسر کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو اب تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چلنا اور بڑے بھائی کا کردار ادا کرنا ہو گا، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ مولانا فضل الرحمن جیسے منجھے ہوئے سیاستدان کیطرف سے خیبر پختونخوا میں عمران کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرنیکا بیان غیر سیاسی اور بچکانہ ہے، ہمیں اس طرح کے رویوں کو ترک کرنا ہو گا اگر1970 میں مجیب الرحمن کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جاتا تو ملک دولخت نہ ہوتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں