بلوچستان میں حکومت سازی ن لیگ کیلیے معاملہ گھمبیر ہوگیا

ثنااللہ زہری وزارت اعلیٰ کے عہدے کی دوڑسے پیچھے ہٹنے کوتیارنہیں،نوازشریف منائینگے، ذرائع


Online May 22, 2013
ثنااللہ زہری وزارت اعلیٰ کے عہدے کی دوڑسے پیچھے ہٹنے کوتیارنہیں،نوازشریف منائینگے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

ن لیگ کیلیے بلوچستان میں حکومت سازی کا معاملہ گھمبیر ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ثنا اللہ زہری وزارت اعلیٰ کے عہدے کی دوڑ سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں،پارٹی قیادت چنگیزخان مری کو وزارت اعلی کے لیے نامزدکرنا چاہتی ہے اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور بلوچ قوم پرست جماعتیں بھی چنگیزخان مری کی بحیثیت وزیراعلیٰ بلوچستان نامزدگی پرمتفق ہیں۔

لیکن ثنا اللہ زہری اس معاملے پر لچک کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔ صورت حال پر نوازشریف ثنااللہ زہری اور چنگیز خان مری کو مشاورت کے لیے روک لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف صوبے کے وسیع تر مفاد میں ثنا اللہ زہری کوقائل کرنے کی کوشش کرینگے ۔

مقبول خبریں