قاضی احمد پولیس کا رکشا ڈرائیوروں پر تشدد 2زخمی

ڈرائیور سراپا احتجاج،دھرنا دے کر قومی شاہراہ بلاک کر دی، پولیس کیخلاف نعرے


Nama Nigar May 23, 2013
مظاہرین نے الزام لگایا کہ ڈی ایس پی قاضی احمد نے ان پر بلا جواز تشدد کیا ہے۔

قاضی احمد میں پولیس کا رکشہ ڈرائیوروں پر تشدد، ڈرائیور سراپا احتجاج، قومی شاہراہ پر بلاک کر دی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل قاضی احمد میں پولیس نے قومی شاہراہ پر کھڑے رکشوں کے ڈرائیوروں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں2 ڈرائیور زخمی ہو گئے۔ پولیس تشدد کے خلاف درجنوں رکشہ ڈرائیوروں نے قومی شاہراہ احتجاجی دھرنا دے کر بلاک کر دی اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔



اس موقع مظاہرین نے الزام لگایا کہ ڈی ایس پی قاضی احمد نے ان پر بلا جواز تشدد کیا ہے۔ دوسری جانب ڈی ایس پی اشتیاق آرائیں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پر غیر قانونی طور پر رکشے کھڑے کر دیے جاتے ہیں، جن سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ اس لیے ان رکشوں کو ہٹایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں