امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا قانون منظور

اب امریکی شہریت کیلیے13 سال پر محیط مراحل طے کرنے کے بجائے ایک دن میں گرین کارڈ کیلیے درخواست دی جا سکے گی


Online May 23, 2013
اب امریکی شہریت کیلیے13 سال پر محیط مراحل طے کرنے کے بجائے ایک دن میں گرین کارڈ کیلیے درخواست دی جا سکے گی فوٹو : فائل

امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو شہریت دینے کا قانون سینیٹ کے پینل نے منظور کر لیا ۔

اب اس قانون کو منظوری کے لیے ایوان میں بھیجا جائے گا۔آئندہ ماہ ہونے والے سینیٹ اجلاس میں قانون پر بحث ہو گی۔ سینیٹ پینل کے 13 اراکین نے ہم جنس پرستوں کے ساتھیوں کی مستقل قانونی حیثیت ختم کرنے کے حق میں ووٹ دیا، جبکہ 5 نے مخالفت کی۔ کمیٹی میں شامل ڈیموکریٹس جماعت کے اراکین کے علاوہ ریپبلیکن جماعت کے 3 اراکین نے بھی اس قانون کی حمایت کی ہے۔ سینیٹ کی کمیٹی نے چین اور بھارت جیسے ممالک سے ہنرمند افراد کے لیے ویزا کی شرائط میں نرمی کے اقدامات پر بھی رضامندی کا اظہار کیا ہے جبکہ امریکا اور میکسیکو کی سرحد پر سیکیورٹی بڑھانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔



امریکا میں ایک بااثر گروہ CIOAFLکے صدر رچ تریمکا نے ہنر مند اور ٹیکنالوجی کے ماہرین کو ویزہ فراہم کرنے کی شرط کو مزدور مخالف قرار دیا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ مزدور تنظیمیں قانون کی حمایت کریں گی۔ امریکی صدر براک اوباما نے سینیٹ کے پینل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ قانون اصلاحات کے بینادی اصولوں پر مبنی ہے جس کے ذریعے ہم مہاجرین کے نظام میں موجودہ چیلنجز پر قابوپائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ قانون میں ترامیم سے بہتری آئے گی۔ سینیٹ میں ریپبلیکن جماعت کے سربراہ میکونل کہتے ہیں کہ وہ ایوان میں قانون کی حمایت نہیں کریں گے لیکن ایوان میں رائے شماری کے حوالے سے انھوں نے اپنی حکمت عملی واضح نہیں کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں