دراندازی کا خطرہ بھارت نے پاک چین سرحد پرسیکیورٹی سخت کردی

جدید آلات نصب، باڑ لگانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، بھارتی وزیر دفاع انتھونی


Online May 23, 2013
جدید آلات نصب، باڑ لگانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، بھارتی وزیر دفاع انتھونی فوٹو: اے ایف پی

بھارت نے کہا ہے کہ موسم گرما میں دراندازی کو روکنے کیلیے سرحدوں پر تعینات فوجی و نیم فوجی دستوں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔

جبکہ بارڈر روڈ آرگنائزیشن اور دوسری تعمیراتی کمپنیوں کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ چین اور پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر جاری تعمیراتی منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔



 

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے وزارت دفاع کے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ موسم گرما کے دوران ممکنہ دراندازی کو روکنے کے لیے سرحدوں پر جدید نوعیت کے آلات نصب کردیے گئے ہیں جبکہ باڑ لگانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں