ن لیگ سے2روزمیں مذاکرات کاامکان ہے جے یوآئی

دونوں جماعتوں کے رہنمامستقبل کے تعلقات کیلیے شرائط پرتبادلہ خیال کرینگے،مولانا امجد


Numainda Express May 23, 2013
دونوں جماعتوں کے رہنمامستقبل کے تعلقات کیلیے شرائط پرتبادلہ خیال کرینگے،مولانا امجد فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سیکریٹری اطلاعات مولاناامجدخان نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت میںشمولیت کے حوالے سے جے یو آئی کی 4 رکنی کمیٹی کے ن لیگ کی کمیٹی کے ساتھ آئندہ 2 روز میں مذاکرات کاامکان ہے۔

جے یوآئی کی مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی سیکریٹری جنرل مولاناعبدالغفورحیدری کررہے ہیں جبکہ دیگراراکین میں مولاناگل نصیب خان،اکرم درانی، ملک سکندرشامل ہیں،مذاکرات کے دوران دونوں جماعتوں کے رہنمامستقبل کے تعلقات کیلیے مختلف تجاویزاورشرائط پرتبادلہ خیال کریں گے۔



ن لیگ کی کمیٹی پرویز رشید، سردار مہتاب عباسی، پیرصابرشاہ اور چوہدری افضل پرمشتمل ہے۔ ادھرن لیگ کے چیئرمین راجا ظفر الحق نے کہاکہ مرکز میں مخلوط حکومت کیلیے ابھی تک جے یوآئی(ف)کے ساتھ کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔جے یوآئی(ف)کے مطالبات سے پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو آگاہ کردیاگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں