بجٹ میں ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز

کمرشل امپورٹس پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 5 سے بڑھا 6 فیصد کرنے پر غور


May 24, 2013
کمرشل امپورٹس پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 5 سے بڑھا 6 فیصد کرنے پر غور۔ فوٹو: فائل

ایف بی آر نے وزارت خزانہ کو آئندہ بجٹ میں مختلف سیکٹرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

آئندہ مالی سال کا بجٹ 7 جون کو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آئندہ بجٹ میں کمرشل امپورٹس پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 5 سے بڑھا کر 6 فیصد کرنے ،،، ساتھ ہی برآمدی شعبے پر ود ہولڈنگ ٹیکس ایک فیصد سے بڑھا کر ڈیڑھ فیصد، نان کارپوریٹ ایکسپورٹرز پر ایک فیصد کے بجائے 2 فیصد کرنے، اور کارپوریٹ سیکٹر کے کیش نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس 0.2 فیصد سے بڑھا کر 0.3 فیصد اور نان کارپوریٹ سیکٹر کی جانب سے رقوم نکلوانے پر 0.4 فیصد تک ود ہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی ہے۔



دوسری جانب برآمد کنندگان کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ایک بار پھر ٹیکس نیٹ بڑھانے کے بجائے پہلے سے ٹیکس نیٹ میں شامل سیکٹرز پر بوجھ بڑھا رہا ہے۔ ٹیکسوں کے حوالے سے اقدام ملکی معیشت پربراہ راست اثر انداز ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں