زکریا ایکسپریس کا انجن فیل مسافر مشتعل 2گرفتار

شدید گرمی میں پریشان حال مسافروں کا احتجاج، ٹریک پر دھرنا، ریلوے کیخلاف نعرے


Nama Nigar May 24, 2013
ملتان سے کراچی جانیوالی بہا الدین زکریا ایکسپریس کا انجن دوڑ ریلوے اسٹیشن پر فیل ہو گیا جس کے باعث ٹرین 4 گھنٹوں تک ریلوے اسٹیشن پر کھڑی رہی۔ فوٹو: فائل

ملتان سے کراچی جانیوالی ٹرین کا دوڑ میں انجن فیل، ٹرین4 گھنٹے تک رکی رہی ، گرمی سے پریشان حال مسافروں کا احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سے کراچی جانیوالی بہا الدین زکریا ایکسپریس کا انجن دوڑ ریلوے اسٹیشن پر فیل ہو گیا جس کے باعث ٹرین 4 گھنٹوں تک ریلوے اسٹیشن پر کھڑی رہی۔ شدید گرمی سے پریشان حال مسافر مشتعل ہو گئے اور انھوں نے ریلوے ٹریک پر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا۔



مسافروں نے ریلوے انتظامیہ کیخلاف نعرے بھی لگائے، احتجاج ختم کرانے کیلیے آنیوالی ریلوے پولیس کے اہلکاروں سے مسافروں کی تلخ کلامی ہوئی۔

اس دوران بعض مشتعل افراد نے ریلوے اسٹیشن پر ہنگامہ آرائی اورتوڑ پھوڑکے بعد فرار ہو گئے جبکہ ریلوے پولیس نے 2 مسافروں کو حراست میں لے لیا۔

مقبول خبریں