جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل دنیا کی با اثر ترین خاتون قرار

فہرست میں شامل دیگر خواتین کا تعلق سیاست، کاروبار، میڈیا، شوبز، سائنس و ٹیکنالوجی اورغیرسرکاری تنظیموں سے ہے۔


Net News May 24, 2013
فہرست میں شامل دیگر خواتین کا تعلق سیاست، کاروبار، میڈیا، شوبز، سائنس و ٹیکنالوجی اورغیرسرکاری تنظیموں سے ہے۔ فوٹو : فائل

جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کو دنیا کی بااثر ترین خاتون قراردیدیا گیا۔

امریکی جریدے فوربس کی 100 بااثر خواتین کی سالانہ ریٹنگ کے مطابق برازیل کی صدر دیلما روسیف دوسری، دنیا کے امیرترین امریکی شخص بل گیٹس کی اہلیہ میلنداگیٹس تیسرے، امریکی صدرکی اہلیہ مشعل اوباما چوتھے اور سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن 5ویں نمبر ہیں۔ گزشتہ10 سال میں یہ ساتواں موقع ہے کہ فوربس نے جرمن چانسلر انجیلا مرکل کو دنیا کی بااثر ترین خاتون قرار دیا ہے۔ فہرست میں شامل دیگر خواتین کا تعلق سیاست، کاروبار، میڈیا، شوبز، سائنس و ٹیکنالوجی اورغیرسرکاری تنظیموں سے ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں