اے ڈی او کے اسکولوں پر چھاپے 28 غیر حاضر اساتذہ معطل

شو کاز نوٹس جاری، ڈی او سانگھڑ آفس رپورٹ کرنے کاحکم، گھوسٹ اساتذہ میں کھلبلی


Nama Nigar May 25, 2013
اے ڈی او کے اسکولوں پر اچانک چھاپوں کی اطلاع پر گھوسٹ اساتذہ میں کھلبلی مچ گئی. فوٹو: فائل

اے ڈی او تعلیم میل کھپرو نے 4 یوسی کونسلوں میں واقع پرائمری اسکولوں پر اچانک چھاپے مار کر 28 غیر حاضر اساتذہ کو معطل کرکے شو کاز نوٹس جاری کردیے۔

معطل اساتذہ کو ڈی او ایلیمنٹری سانگھڑ آفس رپورٹ کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق اے ڈی او تعلیم میل کھپرو سردار محمد قاسم مری بلوچ نے سپر وائزر الطاف حسین ابڑو، اعجاز داس اور اللہ ڈنو کمہار کے ہمراہ یونین کونسل ہتھنگو، کامل ہنگورو، کھوڑی اور کھائی میں واقع پرائمری اسکولوں پر اچانک چھاپے مارے اور ڈیوٹی سے غیر حاضر مشتاق احمد، حضور بخش، محمد رمضان، خان محمد، نواز علی، غلام رسول، محمد انور، محمد امجد اور فیض محمد سمیت 28 اساتذہ کو فوری طور پر معطل کرکے شو کاز نوٹس جاری کردیے اور معطل اساتذہ کو ڈی او ایلیمنٹری آفس سانگھڑ رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔



اے ڈی او کے اسکولوں پر اچانک چھاپوں کی اطلاع پر گھوسٹ اساتذہ میں کھلبلی مچ گئی اور ڈیوٹی پر حاضر اساتذہ نے موبائل فون کے ذریعے اطلاع دے کر غیر حاضرعملے کو طلب کرکے معطل ہونے سے بچالیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں