نوازشریف آئے تو والہانہ استقبال کرینگےبھارتی وزیرخارجہ

ناخوشگوار تجربات کونہیں بھلاسکتے تاہم دوطرفہ تعلقات آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں


Online May 25, 2013
ناخوشگوار تجربات کونہیں بھلاسکتے تاہم دوطرفہ تعلقات آگے بڑھانے کے خواہاں ہیں۔ فوٹو: فائل

بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ گزشتہ ناخوشگوار تجربات کونہیں بھلایا جا سکتا تاہم اس کے باوجود بھارت دوطرفہ تعلقات کو دانشمندی کے ساتھ آگے بڑھانے کا خواہاں ہے۔

نامزد وزیر اعظم نوازشریف نے دورہ کیا تو ان کا والہانہ استقبال کیا جائیگا۔ انھوں نے میڈیابریفنگ میں کہا کہ مسائل حل کرنے کے لئے جنگ متبادل نہیں۔اب زمانہ بدل گیا ہے، وہ دن گئے جب جنگوں اور طاقت کے زور پر مسائل کے حل کو تھوپا جاسکتا تھا ۔



ہم پاکستان میں جمہوری نظام کا خیر مقدم کرتے ہیں اور چاہتے ہیں وہاں جمہوریت پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور توانا ہو اورتمام مسائل بات چیت اور پرامن ڈھنگ سے حل کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں