اداکارہ رانی کی 20ویں برسی کل منائی جائیگی

اصل نام ناصرہ تھا، اداکارہ نے 60ء کی دہائی میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا


Cultural Reporter May 26, 2013
اصل نام ناصرہ تھا، اداکارہ نے 60ء کی دہائی میں فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔ فوٹو: فائل

ماضی کی معروف اداکارہ رانی کی 20ویں برسی کل منائی جائے گی۔

اداکارہ رانی کا اصل نام ناصرہ تھا جنھوں نے ہدایتکار انور کمال پاشا کی فلم ''محبوب'' سے کیا ، جس کے بعد ''شطرنج''، ''چھوٹی امی ''، ''عورت کا پیار'' اور''چھوٹی بہن'' کام کیا لیکن یہ فلمیں باکس آفس پر کامیاب نہ ہوسکیں ،جس پر فلمساز انھیں نئی فلموں میں کاسٹ کرنے سے گریز کرنے لگے لیکن اداکارہ نے ہمت ہارنے کی بجائے پہلے سے زیادہ لگن اور محنت کے ساتھ کام کرنے لگیں۔ بعدازاں ہدایتکار کیفی کی ڈائریکشن میں گلوکار واداکار عنایت حسین بھٹی کے ساتھ ''جند جان''، ''کوچوان''،''دنیا مطلب دی'' سمیت دیگر فلموں میں کام کیا لیکن وحید مراد اور شاہد کے ساتھ ان کی جوڑی ہٹ ہوئی۔



ہدایتکار حسن طارق سے ان کی انڈر اسٹینڈنگ ہوگئی اور دونوں نے شادی کرلی جس کے بعد رانی نے حسن طارق کے ساتھ انجمن ، تہذیب ، امراؤ جان ادا ،سیتا مریم مارگریٹ جیسی یادگار فلموں میں کام کیا ۔ ہدایتکار حسن طارق سے طلاق کے بعد انھوں نے فلمساز جاوید قمر سے شادی کی لیکن کچھ عرصہ بعد ہی علیحدگی ہوئی اور پھر انہوں نے سابق کرکٹر سرفراز نواز کے ساتھ شادی کی ۔ اداکارہ رانی کو آخری ایام میں سرطان کا مرض لاحق ہوگیا تھا جس کے باعث وہ 27 مئی 1993ء کو لاہور میں انتقال کر گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں