نوابشاہ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن3ہزار لیٹر شراب برآمد

عوامی کالونی میں چھاپے کے دوران 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد، 2 منشیات فروش گرفتار، تار چور بھی پکڑا گیا.


Nama Nigar May 26, 2013
عوامی کالونی میں چھاپے کے دوران 2 مسروقہ موٹر سائیکلیں بھی برآمد، 2 منشیات فروش گرفتار، تار چور بھی پکڑا گیا. فوٹو ایکسپریس نیوز

ڈی ایس پی سٹی کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا آپریشن، 3 ہزار لیٹر کچی شراب اور 2 چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد، 2 منشیات فروش گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی اعجاز ترین کی سربراہی میں پولیس نے ہفتے کے روز عوامی کالونی میں منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کر 3 ہزار لیٹر کچی شراب، شراب کشید کرنے کا سامان اور 2 چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد کرکے 2 افراد صدام لاکھو اور نجیب لاکھو کو گرفتار کرلیا ۔



جبکہ ایک اور کارروائی میں پولیس نے چھاپہ مار کر بجلی کے تار چوری کرنے والے ملزم امیر علی بروہی کو گرفتار کرکے تار برآمد کرلیا۔ ڈی ایس پی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نواب شاہ شہر سے منشیات کا خاتمہ کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔

مقبول خبریں