ثقافتی سطح پر امریکا اور پاکستان کو قریب لانا چاہتے ہیں مائیکل ڈوڈمین

قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر امریکن بینڈ کی پرفارمنس،ملی نغموں کی دھنوں پر نوجوان جھوم اٹھے.


Showbiz Reporter May 26, 2013
قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر امریکن بینڈ کی پرفارمنس،ملی نغموں کی دھنوں پر نوجوان جھوم اٹھے. فوٹو اے پی پی

ISLAMABAD: امریکن قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کا بہترین دوست ہے اور ہم ثقافتی سطح پردونوں ممالک کومزیدقریب لاناچاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانھوں نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ پرصحافیوں سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکا کومزیدقریب لانے کے لیے دونوں ممالک کے فنکاراہم کرداراداکرسکتے ہیں، پاکستان کی صوفیانہ موسیقی سے متاثر ہوں، صوفیانہ کلام سن کردل کوتسکین پہنچتاہے، انھوں نے کہا کہ امریکاکے فنکار پاکستان میں پرفارم کرتے ہوئے لطف اندوزہوتے ہیں۔



اس موقع پران کے ہمراہ امریکن میوزیکل بینڈ 328 بھی موجود تھا، مائیکل ڈوڈمین نے ان کا تعارف صحافیوں سے کراتے ہوئے کہا کہ 328 بینڈ امریکا کا وہ میوزیکل بینڈ ہے جو امریکا کے مضافاتی موسیقی کوخوبصورتی سے پیش کرنے کا ہنر رکھتا ہے، بعدازاں امریکن میوزیکل بینڈ 328 نے اپنی خوبصورت پرفارمنس کامظاہرہ کیا جسے شرکا نے خوب سراہا، اس موقع پرامریکن فنکاروں نے پاکستان زندہ آبادکواپنی دھنوں کے ساتھ گایا جس پرنوجوان جھوم اٹھے اس سے قبل پاکستانی فنکاروں نے بھی سچل سرمست، شاہ لطیف اوردیگرکے کلام کواپنے رنگ میں پیش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں