انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع

خصوصی رپورٹر  ہفتہ 1 ستمبر 2018
ٹیکس دہندگان اپنی فائنل ٹیکس اسٹیٹمنٹس بھی 30 ستمبر تک جمع کرواسکیں گے۔ فوٹو؛ فائل

ٹیکس دہندگان اپنی فائنل ٹیکس اسٹیٹمنٹس بھی 30 ستمبر تک جمع کرواسکیں گے۔ فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تنخوادر ملازمین و انفرادی ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ میں 30 ستمبر تک توسیع کردی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی جانب سے گزشتہ روز (جمعہ) باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تنخواہ دار ملازمین اور انفرادی ٹیکس دہندگان ای پورٹل کے ذریعے اپنے انکم ٹیکس گوشوارے 31 اگست کے بجائے اب 30 ستمبر تک جمع کرواسکیں گے۔

اس کے علاوہ ٹیکس دہندگان اپنی فائنل ٹیکس اسٹیٹمنٹس بھی 30 ستمبر تک جمع کرواسکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔