مظفرگڑھ کے لکھ پتی بھکاری کی وڈیووائرل 10 ہزارڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان

گریجویٹ ہوں اور نوکری کیلیے متعدد مرتبہ ایم این اے اور ایم پی اے کے پاس چکر لگا کر تھک گیا، بھکاری


Numainda Express September 01, 2018
گریجویٹ ہوں اور نوکری کیلیے متعدد مرتبہ ایم این اے اور ایم پی اے کے پاس چکر لگا کر تھک گیا، بھکاری۔ فوٹو: سوشل میڈیا

مظفر گڑھ کے علاقے میراں پور کے رہائشی لکھ پتی فقیر شوکت بھکاری عرف سڑکوں کا بادشاہ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

شوکت بھکاری ملتان کی سڑکوں پر بھیک مانگتا ہے، اردو کے ساتھ ساتھ انگلش میں بھی گفتگو کرنے والے بھکاری کے اکائونٹ میں 10 لاکھ 10 ہزار روپے سے زائد رقم موجود ہے، وڈیو میں شوکت بھکاری نے 10 ہزار روپے کی رقم بھاشا ڈیم فنڈ میں دینے کا بھی اعلان کیا۔

بھکاری کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں سے صرف ایک ایک روپے کی بھیک مانگتا ہے کیونکہ اسے معلوم ہے کہ لوگوں کے پاس ایک روپیہ کھلا موجود نہیں ہوتا اور وہ اسے دس سے بیس روپے کی بھیک دے دیتے ہیں۔

بھکاری کا کہنا ہے کہ وہ گریجویٹ ہے اور نوکری کیلیے متعدد مرتبہ ایم این اے اور ایم پی اے کے پاس چکر لگا کر تھک گیا اور اس کے بعد اس نے بھیک مانگنے کا کام شروع کیا۔

مقبول خبریں