پولیس کارروائی میں کار چور گروہ کے 6ملزمان سرغنہ سمیت گرفتار

اسلحہ برآمد،ملزمان کی نشاندہی پر چھینی گئی 2 کاریں، ہائی روف اور موٹر سائیکل برآمد کرلی


Nama Nigar May 27, 2013
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان تنویر عالم اوڈھونے بتایا کہ ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے مختلف وارداتوں میں چھینی گئی 2 کاریں، ایک ہائی روف کار اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی. فوٹو: فائل

KARACHI: ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان تنویر عالم اوڈھو نے بتایا ہے کہ ٹنڈو محمد خان پولیس نے سی آئی اے پولیس کے اشتراک سے ٹنڈو الہیار، شیخ بھرکیو اور راجو نظامانی میں چھاپے مار کر ٹنڈو محمد خان اور اس کے گرد ونواح میں گاڑیاں چھننے کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ امین عرف کارو ٹھٹ اور اس کے گروہ کے دیگر 5 ساتھیوں پوڑھو ملاح، طالب لغاری، علی بخش ساند، بھائی خان بروھی اور عنایت عرف گدو شاہ کو گرفتار کرلیا۔

گذشتہ شب اپنے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ملزمان کی نشاندہی پر پولیس نے مختلف وارداتوں میں چھینی گئی 2 کاریں، ایک ہائی روف کار اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی جبکہ ملزمان کے قبضے سے 5پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔



انھوں نے کہا کہ کار لفٹر گروہ کے سرغنہ کارو ٹھٹ پر ٹنڈو محمد خان سمیت مختلف اضلاع میں متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ ملزمان نے دوران تفتیش2 ٹریکٹر چھننے کا بھی اعتراف کیا ہے جو جلد برآمد کرا لیے جائیں گے۔ اس موقع پر انھوں نے ایس ایچ او سٹی شکیل جمالی سمیت پولیس کی چھاپہ مار ٹیم کو جلد نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا۔ دریں اثنا انھوں نے گرفتار ملزمان کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا اس موقع پر ملزمان کے چہروں پر چادر ڈالی ہوئی تھی۔

مقبول خبریں