حالیہ الیکشن میں پاکستان کی اصل شکل نظرآچکی جسٹس مشیر عالم

سلیم بٹ کی کتاب کی تقریب رونمائی سے کمشنر کراچی اور دیگر کا خطاب


Showbiz Reporter May 27, 2013
محمد سلیم بٹ کی کتاب CATASTROPHEکی تقریب رونمائی کے موقع پر مصنف کتاب چیف جسٹس مشیر عالم کو پیش کررہے ہیں انکے ہمراہ کمشنر کراچی شعیب صدیقی، گلزار قاضی،مفتی نعیم اشرف اور دیگر موجود ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مشیرعالم نے کہاہے کہ حالیہ الیکشن میں پاکستان کی اصل شکل نظرآچکی ہے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔

یہ انھوں نے اپنے ووٹ کے ذریعے بتایاہے اب کرپٹ حکمرانوں کی چھٹی کاوقت آچکاہے، ان خیالات کااظہارانھوں نے مقامی ہوٹل میں ڈائریکٹرجنرل ایف بی آر محمد سلیم بٹ کی کتاب''رشوت کی تباہ کاریاںاورحفاظت کے ذریعے''کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کاکہنا تھا کہ عوام نے ملکی الیکشن میں بہترلوگ چننے کی کوشش کی ہے جسے دیکھتے ہوئے ایسامحسوس ہوتاہے کہ پاکستان میں تبدیلی کی ہواچل پڑی ہے۔



انھوں نے کہاکہ جس معاشرے میں لالچ کابازارسرگرم ہووہاں سلیم بٹ کارشوت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوناکسی جہاد سے کم نہیں، اس موقع پر کتاب کے خالق ڈائریکٹرجنرل ایف بی آرمحمدسلیم بٹ نے مہمانوں کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میں نے جس سفرکااکیلے آغازکیاتھا اس میں آپ تمام شرکامیرے ساتھ کھڑے ہیں، اگرہم اس بات کاعہدکرلیں کہ آئندہ کرپشن نہ کریں گے اورنہ کرنے دینگے توسب بہترہوسکتاہے، تقریب سے کمشنرکراچی شعیب صدیقی، گلزارقاضی ،فاطمہ سلیم بٹ،مفتی نعیم اشرف اورعثمان مسعودخان نے بھی خطاب کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں