ایس تھری کے پروجیکٹ ڈائریکٹرایوب شیخ کو فارغ کردیا گیا

پروجیکٹ منیجر آصف خان بھی فارغ،عمران آصف منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر مقرر.


Staff Reporter May 27, 2013
تبادلے وتقرریوں پر واٹربورڈ کی انتظامیہ کو تشویش، فیصلے پر نظرثانی کرنیکی استدعا. فوٹو: فائل

صوبائی محکمہ بلدیات نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے کراچی میں سیوریج کے نظام کے منصوبے ایس تھری پروجیکٹ ڈائریکٹر ایوب شیخ اور پروجیکٹ منیجر آصف علی خان کو فارغ کردیاجبکہ ایوب شیخ کی تنزلی کرتے ہوئے ان کو کے فور منصوبے میں چیف انجینئر جبکہ آصف علی کو پروجیکٹ منیجر تعینات کردیا۔

اس کے علاوہ عمران آصف کو ایس تھری منصوبے کا پروجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے، اس تبادلے وتقرریوں پر واٹربورڈ کی انتظامیہ شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی محکمہ بلدیات سے اس فیصلے پر نظرثانی کرنیکی استدعا کی ہے، واٹربورڈ کے ایک افسرنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ایوب شیخ انتہائی ایماندار اور دیانت دار انجینئر تھے ان پر مختلف حلقوں سے مختلف نوعیت کے دباؤ ڈالے جارہے تھے تاہم انھوں نے یہ دباؤ کسی بھی قیمت پر قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔



ایوب شیخ نے15مئی کو عدالت میں ایک کیس کی پیشی کے دوران صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت مالیاتی اختیارات نہیں دے رہی ہے جس سے ایس تھری منصوبہ شروع کرنے میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے، ذرائع نے بتایا کہ ایوب شیخ کا یہ رویہ سندھ حکومت کے افسران کو ناگوار گزرا اور ان کے تبادلے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں