چھتیس گڑھ میں ہلاکتیں 30 ہوگئیں نکسل باغیوں کے خلاف مل کر جنگ لڑنا ہوگی منموہن

300کے قریب ماؤنوازوں کے حملے میں کانگریس کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ مہندرکرما، ادے مودلیار اورگوپی مادھوانی ہلاک


News Agencies/Net News/AFP May 27, 2013
بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے ایک مرتبہ پھر نکسلی تشدد کیخلاف سخت کارروائی کاعندیہ دیدیاہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں نکسل باغیوں کے حملے میں متعدد کانگریسی رہنماؤںسمیت مرنیوالوں کی تعداد30ہوگئی۔

اے ایف پی کے مطابق ہفتے کوچھتیس گڑھ کے ریاستی دارالحکومت رائے پورکے قریب 300کے قریب ماؤنوازوں نے مہندر کرما اورانکے کانگریسی ساتھیوں کے انتخابی قافلے کونشانہ بنایا،باغیوںنے انھیں گھیر کرگاڑیاں رکوائیں اور ان پر گولیاں برسادیں، حملے کیخلاف کانگریس کے رہنمائوں نے احتجاجی مظاہرے کیے، حملے میںکانگریس کے سینئر رہنما مہندر کرما کے علاوہ سابق رکن اسمبلی ادے مودلیار اور گوپی مادھوانی موقع پر ہی مارے گئے تھے جبکہ باغی حملے کے بعدکانگریس کے ریاستی صدر اورسابق وزیراعلی نندکمار پٹیل اور انکے بیٹے دنیش کواغوا کرکے لے گئے تھے۔

نند کمار پٹیل اورانکے بیٹے کی لاشیں اتوارکی صبح جائے واردات سے کچھ دور پائی گئی ہیں،جگدلپرکے ایس پی میک شریواستونے بی بی سی کوبتایاکہ حملے میں ہلاک ہونیوالوںکی تعداد24ہوگئی ہے جن میں آٹھ پولیس اہلکاربھی شامل ہیں،زخمی ہونیوالے پارٹی کے سینیئررہنمااورسابق مرکزی وزیرودیاچرن شکلاکی حالت کافی نازک ہے،انہیں پیٹ اورپیرمیںکئی گولیاںلگی ہیں۔ادھرسینئررہنماوں کی ہلاکت کے بعدبھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے ایک مرتبہ پھر نکسلی تشدد کیخلاف سخت کارروائی کاعندیہ دیدیاہے۔



اتوار کوکانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے ہمراہ رائے پور میں ہلاک ہونیوالوں کے اہلخانہ اورزخمیوں سے ملاقات کے بعدبھارتی وزیراعظم نے کہاکہ نکسلی شدت پسندی کیخلاف لڑائی میںسختی لانا ہوگی، انکا کہنا تھا کہ یہ جمہوریت کیلئے تاریک دن ہے اوریہ جنگ سب کوملکرلڑنی ہے،منموہن نے یہ بھی کہاکہ ہماری پہلی ترجیح زخمیوںکوسب سے بہترعلاج مہیاکرناہے،انھوںنے مرنے والوںکے اہلخانہ کیلئے وزیراعظم قومی مدد فنڈ سے پانچ لاکھ اور زخمیوں کیلئے 50 ہزارروپے فی کس امدادکااعلان کیا،اس سے قبل ٹوئٹرپرپیغام میں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وحشیانہ حملے میں مارے گئے لوگ شہید ہیں،کانگریس کی صدرسونیاگاندھی نے اسے جمہوری اقدارپرحملہ قراردیاہے،دریں اثناء چھتیس گڑھ کے وزیراعلی رمن سنگھ نے واقعہ کے بعدریاست میں تین دن کے سرکاری سوگ کااعلان کیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں