کامران اکمل ڈومیسٹک کرکٹ میچز چھوڑ کر امریکا چلے گئے

وکٹ کیپر بیٹسمین نے اپنی ٹیم واپڈا کے منیجر سے نجی دورے پر جانے کیلیے 2 میچز کی رخصت مانگی جو انھیں دے دی گئی ہے۔


Sports Reporter September 07, 2018
وکٹ کیپر بیٹسمین نے اپنی ٹیم واپڈا کے منیجر سے نجی دورے پر جانے کیلیے 2 میچز کی رخصت مانگی جو انھیں دے دی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کیلیے فکرمند کامران اکمل ڈومیسٹک میچز بھی چھوڑ کر امریکا چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹسمین نے اپنی ٹیم واپڈا کے منیجر سے نجی دورے پر جانے کیلیے 2 میچز کی رخصت مانگی جو انھیں دے دی گئی ہے، وہ وہاں سابق اسپنر ثقلین مشتاق کے ساتھ کوچنگ کیمپ میں شریک ہونگے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کامران اکمل نے کہا تھا کہ قومی ٹیم کی سلیکشن میں کوچ اور کپتان کی مرضی چلتی ہے، ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کے باوجود منتخب نہیں کیا جا رہا تو کیا اپنے سر پر بیٹ مار لوں۔ بعد میں انضمام الحق نے کہا تھا کہ اگر کوئی اپنے آپ کو بیٹ مارنا چاہے تو وہ کیا کر سکتے ہیں۔