پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں جاویدشیخ

بھارت اور پاکستان کے فنکارملکرکام کریں تودونوں ممالک کوفائدہ ہوگا


Showbiz Reporter May 29, 2013
فوٹو : فائل

سینئر اداکارجاویدشیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے فنکار اگر ملکر کام کریں تودونوں ممالک کی فلمی صنعت کوفائدہ ہوگا ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے مگرمواقع فراہم نہ کرکے اسے ضائع کیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے '' ایکسپریس'' سے گفتگوکے دوران کیاان کاکہنا تھا کہ میراہندوستان میں کام کرنے کاتجربہ اچھارہااورہمارے دیگرفنکاروں نے بھی وہاں دھوم مچائی ہے پاکستانی فنکاروں کے کام کوپڑوسی ملک میں سراہاجاتاہے یہ سلسلہ اب پاکستان میں بھی جاری ہونا چاہیے کہ وہاں کے فنکار یہاں اورہمارے فنکاروہاں جا کر اپنی پرفارمنس کا مظاہرہ کریں ۔



دونوں جانب سے جب تک دروازے نہیں کھولیں گے تب تک کوئی حل نہیں نکلے گاایک سوال کے جواب میں جاویدشیخ کاکہنا تھا کہ کراچی میں فیشن انڈسٹری جان پکڑتی جارہی ہے اوراب یہاں باقاعدگی سے بڑے پیمانے پرشوزہوتے ہیں جن میں شریک ہوکرفضاتبیل ہوتی ہے اورذہنی سکوں حاصل ہوتاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں