سانگھڑ بھائی نے غیرت کے نام پر شادی شدہ بہن کو قتل کر دیا

ملزم فرار، واقعہ نواحی گاؤں میزو منگوانو میں پیش آیا، 3 بچوں کی ماں رخسانہ نے 11 سال قبل پسند کی شادی کی تھی


Nama Nigar May 29, 2013
منگل کو رخسانہ اپنے والدین سے ملنے گھر آئی تھی جہاں ملزم نے مبینہ طور پر گولیاں مار کر اسے قتل کردیا. فوٹو: فائل

منگلی تھانہ کی حدود میں بھائی نے شادی شدہ بہن کو گولیاں مار کر قتل کردیا، ملزم فرار۔

اطلاعات کے مطابق منگلی تھانہ کی حدود کے گائوں میزو منگوانو میں محمد خان منگوانو نے اپنی شادی شدہ بہن رخسانہ منگوانو کو گولیاں مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔



مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی، اس نے 11 سال قبل اپنی برادری کے ایک شخص سے پسند کی شادی کی تھی جو اس کے بھائی کو ناگوار گزری، منگل کو رخسانہ اپنے والدین سے ملنے گھر آئی تھی جہاں ملزم نے مبینہ طور پر گولیاں مار کر اسے قتل کردیا، منگلی پولیس نے سول اسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے، آخری اطلاعات تک کیس داخل نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں