نامکمل جناح فلائی اوور کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل

آج افتتاحی تقریب کے بعد پل کو تعمیراتی کاموں کیلیے بند کردیا جائے گا، کام چند روز میں مکمل کرلیا جائے گا، ذرائع


Staff Reporter May 29, 2013
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فلائی اوور تاحال مکمل ہی نہیں ہوا تاہم صرف اعلیٰ شخصیت سے افتتاح کرانے کیلیے تقریب رکھ لی گئی ہے۔ فوٹو: آن لائن/ فائل

بلدیہ عظمیٰ نے بدھ کو نامکمل جناح فلائی اوورکی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں تاہم افتتاحی تقریب کے فوری بعد اس پل کو تعمیراتی کاموں کیلیے بند کردیا جائے گا۔

باخبر ذرائع نے اس امر کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سندھ حکومت کی ایک اعلیٰ شخصیت کی طرف سے بلدیہ عظمیٰ کے تحت جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب زیر تعمیر جناح فلائی اوور کا افتتاح کیا جائے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فلائی اوور تاحال مکمل ہی نہیں ہوا تاہم صرف اعلیٰ شخصیت سے افتتاح کرانے کیلیے تقریب رکھ لی گئی ہے۔

اس سلسلے میں بلدیہ عظمیٰ کے محکمہ ٹیکنیکل سروسز کے ایک اعلیٰ افسر نے ایکسپریس کو بتایا کہ یہ افسوسناک حقیقت ہے کہ اس پل کا افتتاح پل کی تکمیل کے بغیر کیا جارہا ہے، اس سلسلے میں ہم پردباؤ تھا جس کے تحت ہم ایسا کرنے پر مجبورہیں تاہم اس پل پر جاری کام کی تکمیل میں کئی مہینے لگیں گے غلط ہے، درحقیقت اس پل پر سسپنشن جوائنٹ کی تنصیب کا کام جاری ہے جو کہ چند روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔



افتتاحی تقریب ضرور ہوگی تاہم اس پل کو عام ٹریفک کیلیے نہیں کھولا جائے گا بلکہ افتتاحی تقریب کے بعد بھی دوبارہ تعمیراتی کام شروع ہوجائیگا اور توقع ہے کہ آئندہ چند روز میں یہ کام مکمل کرلیں گے۔

جب اس افسر سے یہ استفسار کیا گیا کہ آخر اس پل کا افتتاح کرنے میں اتنی جلدبازی کا مظاہرہ کرنیکی کیا ضرورت تھی تو اس آفیسر نے اس سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ افتتاحی تقریب کے چند دن بعد اس فلائی اوور کو عوام کیلیے کھول دیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں