پاک سری لنکا وارم اپ میچ کل کھیلا جائے گا بارش کا خطرہ موجود

ڈے اینڈ نائٹ مقابلے کو براہ راست نشر کیا جائے گا، آفیشل اسٹیٹس حاصل نہیں۔


Sports Desk May 29, 2013
ڈے اینڈ نائٹ مقابلے کو براہ راست نشر کیا جائے گا، آفیشل اسٹیٹس حاصل نہیں۔ فوٹو: فائل

چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان وارم اپ میچ جمعرات کو کھیلا جائیگا، بارش کا خطرہ بھی موجود ہے، ڈے اینڈ نائٹ مقابلے کو براہ راست نشر کیا جائیگا۔

گرین شرٹس ٹورنامنٹ سے قبل اپنی تیاریوں کی مکمل جانچ کرینگے، یہ وارم اپ میچ ایجبسٹن میں پاکستانی وقت کے مطابق 5 بجے شام شروع ہوگا، ماہرین موسمیات کی جانب سے بارش کا خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے، یہ مقابلہ ان وارم اپ میچز میں شامل ہے جو براہ راست نشر کیے جائینگے تاہم انھیں کوئی آفیشل اسٹیٹس حاصل نہیں ہے۔



دونوں ٹیموں کو اس مقابلے کی بدولت مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا بھی موقع میسر آئیگا، اس بارے میں کپتان مصباح نے کہا کہ جب بھی کسی یکسر مختلف کنڈیشن سے کسی دوسرے ملک میں آئیں تو ایونٹ سے قبل کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے میں وارم اپ میچز کافی اہم ثابت ہوتے ہیں، اس سے ہمیں بھی کافی مدد ملے گی جبکہ ہم اپنی تیاریوں کی بھی اچھی طرح آزمائش کرلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں