شہریوں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت لازمی حاصل کرنی چاہیے

فائر بریگیڈ اور ریسکیو یونٹ کوایمرجنسی کنٹرول روم سے منسلک کیا جائے گا


Staff Reporter May 29, 2013
کنٹرول روم ہر قسم کے حادثات اور آفات کو مانیٹر کرسکے گا، ہاشم رضا زیدی فوٹو: فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سید ہاشم رضا زیدی نے کہا ہے کہ قدرتی آفات اور حادثات کو روکا نہیں جاسکتا تاہم ایسے واقعات میں جانی و مالی نقصان کو مربوط اور جامع پلان کے ذریعے کم سے کم کیاجاسکتا ہے۔

شہریوں کو حادثات سے نمٹنے کیلیے فرسٹ ایڈ سمیت بنیادی تربیت حاصل کرنی چاہیے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے فائر بریگیڈ اور ریسکیو یونٹ کو ڈیزاسسٹر مینجمنٹ پلان کے تحت قائم ہونے والے مرکزی ایمرجنسی کنٹرول روم سے منسلک کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال میں شہریوں کو فوری طور پر مطلوبہ خدمات مہیا کی جاسکیں، یہ بات انھوں نے روڈ سیفٹی اور ٹریفک انجری پری وینشن کے حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونی کیشن کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔



ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ مرکزی ایمرجنسی کنٹرول روم کراچی شہر کی اہم ضرورت ہے جہاں شہری کسی بھی حادثہ کی اطلاع دے سکیں گے اور جدید نظام کے ذریعے کنٹرول روم میں موجود عملہ شہر میںکسی بھی مقام پر ہر قسم کے حادثات اور آفات کو مانیٹر کر سکے گا اور آفات اور حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کی جان بچانے اور متاثرین کو فوری طبی امداد فراہم کرنا ممکن بنائے گا، کنٹرول روم میں موجود عملہ کو ڈیزاسسٹر میں مطلوب ہر قسم کی معلومات جدید نظام کے ذریعے مہیا کی جائیں گی، تمام سڑکوں پر ٹریفک کی صورتحال کے ساتھ ساتھ اسپتالوں میں موجود ہر قسم کی ضروری سہولیات بشمول خالی بستروں کی تعداد بھی معلوم ہو سکے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں