نیا بجٹ وسائل کو دیکھتے ہوئے بنایا جائےعبدالحمید جمالی

عوامی آرا کا خیال رکھا جائے،افسران شکایات معلوم کریں تا کہ مشکلات کم ہوں.


Staff Reporter May 29, 2013
چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل کراچی عبدالحمید جمالی افسران کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں ۔ فوٹو : ایکسپریس

چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل عبدالحمید جمالی نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ نیا بجٹ وسائل کو دیکھتے ہوئے بنایا جائے اور عوام کی آرا کا بھی خیال رکھا جائے۔

انھوں نے کہا کہ ترقیاتی کام ان علاقوں میں کرائے جائیں گے جہاں عوام کو ان کی ضرورت ہوگی، ضلع کونسل کی حدود کراچی کے طویل ترین علاقوں پر مشتمل ہے، افسران اپنے علاقوں کی شکایت خود معلوم کریں تا کہ عوام کی مشکلات کم کرنے میں آسانی پیدا ہو سکے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے محکمہ جاتی سربراہان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔



اجلاس میں اے او سکندر حیات بلوچ، پی ایس ثنااللہ خان، ٹی او قیوم بلوچ اور دیگر افسران بھی شریک تھے، عبدالحمید جمالی نے کہا کہ نیا بجٹ اپنے وسائل کو دیکھتے ہوئے بنایا جائے تا کہ آئندہ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے بھر پور وسائل مہیا ہوں۔

بجٹ میں عوام کی آرا کا خیال رکھا جائے، گزشتہ گزارشات اور آئندہ کیے جانے والے اقدامات پر مشتمل متوازی بجٹ تیار کیا جائے، انھوں نے کہا کہ افسران اپنے فرائض کو سمجھتے ہوئے احسن طریقے سے اپنی خدمات انجام دیں اور ماہانہ کارکردگی کی رپورٹ سی او آفس میں جمع کرائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں