ذاکر ثقلین کی بیٹوںسمیت ٹارگٹ کلنگ قابل مذمت ہے شاہی سید

کراچی میں دہشت گردی دن بدن انتہائی بھیانک شکل اختیار کرتی جارہی ہے


Staff Reporter May 29, 2013
کراچی میں دہشت گردی دن بدن انتہائی بھیانک شکل اختیار کرتی جارہی ہے. فوٹو: فائل

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کراچی کے ریجنل جنرل سیکریٹری ذاکر کوثر ثقلین اور ان کے2 بیٹوں عون عباس اورمحمد عباس کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ باپ بیٹوں کی ٹارگٹ کلنگ انتہائی سنگین واقعہ ہے۔

کراچی میں دہشت گردی دن بدن انتہائی بھیانک شکل اختیار کرتی جارہی ہے، ادارے اپنی ذمے داریوں کا احساس کریں اور دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے کے لیے عملی اقدامات کریں، جاری کردہ مذمتی بیان میں شاہی سید نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی سندھ پسماندگان کے غم میں برابر کی شریک ہے، قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔



دریں اثنا جاری اعلامیے کے مطابق اے این پی سندھ کے نائب صدر حاجی لالی شاہ کی بھانجی باجوڑ ایجنسی میں آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہو گئیں، مرحومہ کی نماز جنازہ خار بازار باجوڑ میں ادا کی گئی، شاہی سید نے حاجی لالی کی بھانجی کی ناگہانی موت پر اپنے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پسماندگان کے لیے صبر جمیل اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا گو ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں