حکومتیں اب ووٹ کی طاقت سے بدلیں گی خرم دستگیر

اسحاق ڈار نے کہا تھا ملک نہیں چل سکتا،ہم نے 5 سال چلاکردکھایا، شہلا رضا.


Monitoring Desk May 29, 2013
کے پی کے نے تبدیلی کیلیے ووٹ دیے،شیریں مزاری،ٹودی پوائنٹ میں گفتگو۔ فوٹو: فائل

KARACHI: مسلم لیگ(ن) کے رہنما خرم غلام دستگیر نے کہاہے کہ ملک میں حکومتیں اب احتجاج سے نہیں ووٹ کی طاقت سے بدلیں گی۔

انھوں نے ایکسپریس نیوزکے پروگرام ٹودی پوائنٹ میںمیزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں کہاکہ جنھوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیے، ہم انھیں بھی مایوس نہیں کریں گے۔ خزانہ خالی ہے، 5تاریخ کو حلف اٹھارہے ہیں لیکن 6کو مسائل حل نہیں ہونگے، عوام کوکچھ وقت دیناہوگا۔ پیپلزپارٹی کی رہنما شہلارضا نے کہاکہ قائم علی شاہ کی بطور وزیراعلیٰ تقرری کافیصلہ صدرکا نہیں، پارٹی کاہے۔



جب ہم حکومت میں آئے تو اسحاق ڈار صرف اس لیے ہمیں چھوڑکر چلے گئے کیونکہ خزانہ خالی تھا، انھوں نے کہا تھاکہ ملک نہیں چل سکتا لیکن ہم نے 5سال چلاکر دکھا دیا۔ تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی تاریخ یہ ہے کہ جس جماعت نے بھی ڈلیور نہیں کیا، عوام اسے آؤٹ کردیتے ہیں۔ وہاں کے لوگوں نے سمجھ داری کا مظاہر ہ کیا اور تبدیلی کا نعرہ لگانے والی پی ٹی آئی کو ووٹ دیے۔ نوازشریف نے جو کہاہے اس پر افسوس ہے۔ ان کو ماننا چاہیے کہ ان سے غلط الفاظ ادا ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں