پاکستانی فلموں کا معیار بہتر بنانے کےلیے ہالی ووڈ کی خدمات حاصل کی جائیں، حمائمہ ملک

قیصر افتخار  اتوار 9 ستمبر 2018
منفرداسکرپٹ اورکردارنبھانے کی ہمیشہ خواہش رہتی ہے،کردارجیسابھی ہواس میں جان ہوگی توضرور سائن کروں گی، اداکارہ۔ فوٹو:فائل

منفرداسکرپٹ اورکردارنبھانے کی ہمیشہ خواہش رہتی ہے،کردارجیسابھی ہواس میں جان ہوگی توضرور سائن کروں گی، اداکارہ۔ فوٹو:فائل

لاہور: اداکارہ وماڈل حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی فلموں کے معیاراورتکنیک کوبہتربنانے کے لیے ہالی ووڈ کی خدمات حاصل کرنے کی شروعات کی جائے۔

’’ایکسپریس‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے حمائمہ ملک نے کہا کہ ہمارے ملک میں نوجوان فلم میکرز نے بھرپورانداز سے بحران کے خاتمہ کے لیے کام شروع کردیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل مارکیٹ تک مکمل رسائی کے ٹارگٹ کومدنظررکھتے ہوئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اچھوتے موضوعات کے علاوہ ہالی ووڈ کے تکنیکاروں کی خدمات حاصل کرلی جائیں تواس سے بہت بہتری آسکتی ہے۔

حمائمہ ملک نے کہا کہ بھارتی فلم انڈسٹری کی ترقی میں بھی غیرملکی تکنیکاروں نے اہم کردارادا کیے ، بلکہ آج بھی کررہے ہیں۔ یہ بات توسب مانتے ہیں کہ ہالی ووڈ سب سے بڑی فلم انڈسٹری ہے اوراس سے وابستہ تکنیکار اپنی مثال آپ ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ پاکستانی فلموں کے معیاراورتکنیک کوبہتربنانے کے لیے ہالی ووڈ کی خدمات حاصل کرنے کی شروعات کی جائے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے لیکن فی الوقت ضرورت ہمیں درست سمت میں آگے بڑھنے کی ہے۔ ایک بار ہم درست سمت پرچل پڑے توپھرپیچھے مڑکر دیکھنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں حمائمہ ملک نے کہا کہ منفرد اسکرپٹ اور کردار کرنے کی ہمیشہ خواہش رہتی ہے۔ میں اپنے فنی سفرکے دوران کام کرتے ہوئے اس بات کوثابت کرچکی ہوں کہ میں کمرشل اورآرٹ فلموں میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔ پھر کردار جیسا بھی ہو، اگر اس میں جان ہوگی تومیں اسے ضرور سائن کروںگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔