بھارت میں کوئی کام بھی آسان نہیں پریانکا چوپڑا

بچیوں کی بہتری کے لیے کام کرتی رہوں گی ،محنت اور کوشش سے کامیابی ملے گی


Net News May 30, 2013
بچیوں کی بہتری کے لیے کام کرتی رہوں گی ،محنت اور کوشش سے کامیابی ملے گی۔ فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر اور بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بچیوں کے لیے موبائل فون اپیلیکشن لانچنگ تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر انھوں نے بچیوں کی بہتری کے لیے کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔مائی ورلڈموبائل اپیلیکشن کے ذریعے یونیسیف بچیوں کے بارے میں سروے کرے گی۔



تقریب سے بات چیت کرتے ہوئے پریانکا نے کہا کہ بھارت جیسے ملک میں کوئی کام آسان نہیں۔ اس کے لیے سخت محنت اور کوشش کرنا پڑتی ہے۔ انھوں میں تقریب میں شریک غریب بچیوں کے ساتھ بات چیت کی۔ پریانکا کو دو ہزار دس میں یونیسیف نے خیر سگالی کی سفیرچنا تھا۔

مقبول خبریں