براڈ پٹ کے والدین کو ساتھ رکھنا چاہتی ہوں انجلینا جولی
اداکارہ انجلینا جولی کا زیادہ وقت اپنے ہونے والے ہم سفر براڈ پٹ کے والدین کے ساتھ نہیں گزارا لیکن انجلینا جولی کے...
ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اداکار براڈ پٹ کے والدین کو اپنے گھر میں ساتھ رکھنے کی خواہش ظاہر کر دی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ انجلینا جولی کا زیادہ وقت اپنے ہونے والے ہم سفر براڈ پٹ کے والدین کے ساتھ نہیں گزارا لیکن انجلینا جولی کے چھاتی کے سرطان کی سرجری کے دوران براڈ پٹ کی والدہ جین ان کے ساتھ رہیں اور ان کی ہمت بڑھاتی رہیں جس کے بعد سے ان میں نزدیکیاں بڑھ گئی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ انجلینا نے براڈ کے والدین سے یہ خواہش ظاہر کی ہے کہ انجلینا کے فرانس میں گھر میں منتقل ہو جائیں۔ براڈ کے والدین کا فی الحال اس پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔