عراق میں پر تشدد واقعات جاری مزید27افراد ہلاک درجنوں زخمی

تمام سیاسی جماعتیں تشدد کی لہر کو کم کرنے کے لیے باہمی طور پر حل تلاش کریں، اقوام متحدہ کی اپیل.


Online May 30, 2013
پرتشدد واقعات میں اضافے اور انسانی جانوں کے زیاں پراقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی کا اظہار تشویش. فوٹو: رائٹرز

KARACHI: عراق میں بم دھماکوں اور تشددکے دیگرمختلف واقعات میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

اقوام متحدہ نے عراق کی تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ مل بیٹھ کر خون خرابے کی روک تھام کو یقینی بنائیں اور مسئلے کا حل تلاش کریں۔



میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز دارالحکومت بغداد سمیت مختلف علاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں اور تشدد کے واقعات میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت کم از کم 27 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نے پرتشدد واقعات میں اضافے اور انسانی جانوں کے زیاں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام عراقی سیاسی جماعتوں سے کہا کہ وہ تشدد کی اس لہر کو کم کرنے کے لیے باہمی طور پر حل تلاش کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں