مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلیے ماتحت عدالتوں میں مزید10جج تعینات

6ایڈیشنل سیشن اور4سول جج شامل‘ ججز کوکمرے الاٹ ، عملہ بھی تعینات.


Numainda Express May 30, 2013
نو تعینات ججز درست فیصلے کریں اور کسی دبائو کو خاطر میں نہ لائیں، سیشن جج. فوٹو: فائل

جوڈیشل پالیسی کے تحت مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلیے لاہور کی ماتحت عدالتوں میں مزید 10ججز تعینات کردیے گئے۔

جن میں6ایڈیشنل سیشن جج اور 4سول جج شامل ہیں۔ یوں سیشن کورٹ میں عدالتوں کی تعداد36 ہوگئی۔بدھ کوتمام ججز کوکمرے الاٹ کیے گئے جبکہ عملہ بھی تعینات کردیاگیا جس کے بعدججز نے عہدوں کاچارج سنبھال لیا۔ نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز میں طاہر ندیم، عارف محمود، ملک خالد محمود، اسلم بھٹی، عابد حسین اور خاور رشید



جبکہ 4 سول ججز میں نعیم عباس، اعجاز احمد، محمد اقبال اور محمد احمد شامل ہیں، سیشن جج نذیر احمد گجانہ نے ججز کو خوش آمد ید کہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے پیشے اور ذمے داریوں کوامانت سمجھتے ہوئے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے درست فیصلے کریں اور کسی دبائو کو خاطر میں نہ لائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں