سونم اور دھنوش کی فلم ’’ رانجھنا ‘‘کے گیت کی وڈیو جاری

نغمہ نگار ارشاد کامل کی شاعری کو ترنم خود موسیقار اے آر رحمان نے بخشا ہے


Net News May 31, 2013
نغمہ نگار ارشاد کامل کی شاعری کو ترنم خود موسیقار اے آر رحمان نے بخشا ہے۔ فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ سونم کپوراور ساؤتھ کے سپر اسٹار دھنوش کی نئی فلم ''رانجھنا'' کے نئے گیت ''نومن شدھی ''کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔

ارشاد کامل کی شاعری اور موسیقاراے آر رحمان نے میوزک ترتیب دیا ہے۔ اس گیت کو خود اے آر رحمان نے اپنی اور رابی شرگل کی آواز میں ریکارڈ کرایا ہے۔ کہتی ہیں کہ آنے والی فلم "رانجھنا" میں ان کا کردار شائقین ہمیشہ یاد رکھیں گے، اسکول لائف کے اس کردار کو انھوں نے بھرپور انجوائے کیا ہے۔



سونم کا کہنا ہے کہ انھوں نے رانجھنا کی شوٹنگ سے پہلے جیابچن کی فلم "گڈی "کو بہت بار دیکھا، حقیقی زندگی میں وہ قدامت پسند اسکول کی طالبہ تھیں جہاں روایتی ہندوستانی یونیفارم پہنا جاتا تھا تاہم رانجھنا کی شوٹنگ میں انھوں نے جدید اسکول کی طالبہ کا کردار کیا جوانھیں بہت اچھا لگا۔ رانجھنا اسکول کے دو بچوں کی بچپن سے لڑکپن تک کے سفر اور پیار کی کہانی ہے یہ فلم اکیس جون کو ریلیز ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں