جواد احمد کی نئی البم جون میں ریلیز ہوگی

البم ’’محبت اور انقلاب‘‘ کو اپنے ملک کے مزدوروں کے نام کرتا ہوں، گلوکار


Showbiz Reporter May 31, 2013
البم ’’محبت اور انقلاب‘‘ کو اپنے ملک کے مزدوروں کے نام کرتا ہوں، گلوکار فوٹو: فائل

گلوکارجواداحمدکی نئی البم ''محبت اورانقلاب''جون میں ریلیز ہوگی۔

اس البم کے حوالے سے جواد احمد کا کہنا ہے کہ اپنی اس البم کواپنے ملک کے مزدوروں کے نام کرتاہوں، اس ملک میں تقریباہرآدمی اپنی زندگی جی رہاہے مگر مزدروں کو پوچھنے والا کوئی نہیں پینسٹھ سال سے مزدوروں کے ساتھ زیادیتاں جاری ہیں میں نے اپنی نئی البم میں مزدوروں کے لیے کچھ گیت بھی شامل کیے ہیں۔ واضح رہے کہ گلوکارجواداحمدکی نئی البم''محبت اورانقلاب''اپریل میں ہندوستان میں ریلیزہوچکی ہے۔



جواد احمد کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ماضی کی طرح اپنے دوستوں اورچاہنے والوں سے بہت سی امیدیں ہیں اگرمیرے کام میں جان ہوگی تولوگوں کومیرا کام ضرور متاثر کرے گا، انھوں نے کہا کہ پاکستان میں حالات کی خرابی کی وجہ سے ملک میں میوزیکل پروگرام اور ثقافتی سرگرمیاں ماندپڑچکی ہیں، اب جوبھی حکومت ہوکسی بھی پارٹی سے ان کا تعلق ہواس پر بہت بھاری ذمے داری عائد ہوگی کہ وہ حالات کی درستگی میں اپنا کردار ادا کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں