متھن چکر ورتی’’ڈسکو ڈانسر‘‘ سے راتوں رات سپراسٹار بن گیا

کیرئیر کا آغاز 1976ء میں آرٹ ڈرامہ ’’میریگیا‘‘ سے کیا، نیشنل ایوارڈ بھی جیتا


Cultural Reporter May 31, 2013
کیرئیر کا آغاز 1976ء میں آرٹ ڈرامہ ’’میریگیا‘‘ سے کیا، نیشنل ایوارڈ بھی جیتا۔ فوٹو: فائل

متھن چکرورتی کا اصل نام گورنگا چکرورتی ہے جنہوں نے کیرئیر کا آغاز 1976ء میں آرٹ ڈرامہ ''میریگیا'' سے کیا جس پر انھیں بہترین اداکار کا نیشنل ایوارڈ بھی ملا۔

اس کے بعد ممبئی اور کلکتہ میں بالی وڈ انڈسٹری کا حصہ بننے کی تک ودو کرتے رہے ۔اس دوران انھوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ ''دو انجانے'' میں چھوٹا سا کردار بھی کیا ۔اس دوران انھوں نے متعدد فلموں میں ثانوی کردار کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ 1980ء ان کے لیے متاثر کن رہا جس میںبی سبھاش نے انھیں اپنی بلاک بسٹر فلم ''ڈسکو ڈانسر'' میں سائن کیا جو 1982ء میں ریلیز ہوئی تو اس کا جمی راتوں رات بالی وڈ انڈسٹری کا سپراسٹار بن گیا۔

1980ء سے 1990ء تک ''ڈسکو ڈانسر'' کے علاوہ ''ہم پانچ '' ، ''انیس بیس''، ''عادت سے مجبور'' ، ''آمنے سامنے'' ، ''واردات'' ، ''قسم پیدا کرنیوالے کی''، ''وطن کے رکھوالے'' ، ''مجھے انصاف چاہیے''، ''گھر اک مندر'' ، ''پیار جھکتا نہیں''، ''سورگ سے سندر'' ، ''پیار کا مندر'' جیسی فلمیں شامل ہیں ۔ متھن چکرورتی کی اوپرتلے فلموں کی کامیابی نے پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کی پہلی چوائس بن گئے جس پر امیتابھ بچن کے بعد زیادہ معاوضہ لینے والے فنکار بن گئے۔

1990ء ان کے کیرئیر کا دوسرا دور تھا جس میں ''اگنی پتھ'' میں امیتابھ بچن کے مقابل سپورٹنگ کردار کیا جس پر انھیں بیسٹ سپورٹنگ فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا۔ اس کے علاوہ ''پیار کا قرض''، ''شاندار''، ''گناہوں کا دیوتا'' ، ''پیار کا دیوتا'' ، ''پیار ہوا چوری چوری'' ، ''ترینتا'' ، ''میرے سجنا ساتھ نبھانا '' جیسی فلمیں آئیں مگر باکس آفس پر خاص رسپانس نہ مل سکا۔



اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے متھن چکرورتی نے ممبئی سے بریک لینے کافیصلہ کرتے ہوئے اپنی فیملی کے ساتھ اووٹے چلے گئے جہاں انھوں نے ہوٹل بنایا تھا۔وہاں جاتے ہی انھوں نے اپنے ساتھ فلم کرنے کے خواہشمند پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کو اووٹے میں عکسبندی کرنے پر معاوضہ اور ہوٹل میں یونٹ کو ٹھہرانے پر ڈسکاونٹ دینے کا اعلان کردیا جس پر متھن چکرورتی نے ''دلال '' ، '' پھول اور انگار '' ، ''راون راج'' ، ''جوڑی دار'' ، ''کالیا'' اور ''لوہا '' جیسی لو بجٹ کی فلمیں کیں، جس میں زیادہ تر بی سے سی کلاس کے فنکار ہی شامل تھے۔

2005ء میں بالی وڈ انڈسٹری میں ''اعلان''جیسی میگا فلم کے ذریعے واپسی ہوئی جس میں انھوں نے ولن کر کردار نبھایا اس کے بعد انھوں نے ہیروشپ کی بجائے سپورٹنگ کردار والی بڑی فلمیں ''لکی '' ، ''نو ٹائم آف لو'' ، ''دل دیا ہے'' اس دوران منی رتنم کی فلم ''گرو'' جیسی سپرہٹ فلم مل گئی اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں